Main Icon

باب:شکار اور ذبیحوں کا بیان - مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح - حدیث نمبر: 4068

شکار اور ذبیحوں کا بیان - جلد 5

حدیث مبارکہ

وَعَنْهُ عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ فِي الَّذِي يُدْرِكُ صَيْدَهٗ بَعْدَ ثَلَاثٍ: "فَكُلْهُ مَا لَمْ يُنْتِنْ". رَوَاهُ مُسْلِمٌ.

وعنه عن النبي صلى الله عليه وسلم قال في الذي يدرك صيده بعد ثلاث: "فكله ما لم ينتن". رواه مسلم.

حدیث ترجمہ

روایت ہے ان ہی سے فرماتے ہیں فرمایا رسول اللہ صلی اللہ علیہ و سلم نے جب تم اپنا تیر مارو پھر شکار تم سے غائب ہو جائے پھر تم اسے پالو تو جب تک بو نہ دے کھالو ۱؎(مسلم)

شرح حدیث

۱∞؎تین دن کی قید اتفاقی ہے۔اگر موسم گرما ہو اور ایک دو دن میں ہی بو پیدا ہوجائے تو نہ کھائے اور اگر سخت سردی کا موسم ہو کہ چار دن میں بھی بو پیدا نہ ہو تو کھالیا جائے۔

ماخذ و مراجع

کتاب: مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد: 5 , حدیث نمبر: 4068