Main Icon

باب:نماز میں قرأءت - مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح - حدیث نمبر: 867

نماز کا بیان - جلد 2

حدیث مبارکہ

وَعَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ عُتْبَةَ بْنِ مَسْعُودٍ قَالَ: قَرَأَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي صَلَاةِ الْمَغْرِبِ(بِحٰمٓ الدُّخَانِ) رَوَاهُ النَّسَائِيُّ مُرْسَلًا

وعن عبد الله بن عتبة بن مسعود قال: قرأ رسول الله صلى الله عليه وسلم في صلاة المغرب(بحم الدخان) رواه النسائي مرسلا

حدیث ترجمہ

روایت ہے حضرت عبد الله ابن عتبہ ابن مسعود سے ۱؎فرماتے ہیں کہ رسول الله صلی الله علیہ وسلم نے مغرب کی نماز میںحٰمٓ دخانپڑھی ۲؎(نسائی،ارسالًا)

شرح حدیث

۱∞؎آپ حزلی ہیں،مدنی ہیں،عبد الله ابن مسعود کے بھتیجے ہیں،عمومًا کوفہ میں رہتے تھے،حضورصلی الله علیہ وسلم کا زمانہ پایا مگر زیارت نہ کرسکے اس لیے تابعین میں سے ہیں اور یہ حدیث مرسل ہے کیونکہ اس میں صحابی کا ذکر نہیں۔
۲
؎بعض یا کل،دوسرے معنی زیادہ ظاہر ہیں یعنی حضورصلی الله علیہ وسلم نے نماز مغرب میں پوری سورۂ دخان پڑھی کچھ پہلی رکعت میں،کچھ دوسری میں۔

ماخذ و مراجع

کتاب: مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد: 2 , حدیث نمبر: 867