Main Icon

باب:نماز میں قرأءت - مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح - حدیث نمبر: 844

نماز کا بیان - جلد 2

حدیث مبارکہ

عَنِ ابْن عَبَّاسٍ قَالَ: كَانَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَفْتَتِحُ صَلَاتَهٗ ب(بِسْمِ اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيْمِ)رَوَاهُ التِّرْمِذِيُّ وَقَالَ: هٰذَا حَدِيثٌ لَيْسَ إِسْنَادُهٗ بِذَاكَ

عن ابن عباس قال: كان رسول الله صلى الله عليه وسلم يفتتح صلاته ب(بسم الله الرحمن الرحيم)رواه الترمذي وقال: هذا حديث ليس إسناده بذاك

حدیث ترجمہ

روایت ہے حضرت ابن عباس سے فرماتے ہیں کہ رسول الله صلی الله علیہ وسلم اپنی نمازبسم الله الرحمن الرحیمسے شروع کرتے تھے۔(ترمذی)اور وہ کہتے ہیں کہ اس حدیث کی اسناد قوی نہیں ۱؎

شرح حدیث

۱∞؎لہذا اس حدیث سے یہ مسئلہ ثابت نہیں ہوسکتا کہ امام اونچی آواز سےبسم اللهپڑھے اور اگر حدیث صحیح ہو تب بھیبسم اللهپڑھنے کا ذکر ہے نہ کہ جہر سے پڑھنے کا۔مطلب یہ ہے کہ نماز کی قرأت ایسے شروع کرتے ہیں کہ اولًا آہستہبسم اللهپڑھ لیتے پھر جہر سےالحمدیا مطلب یہ ہے کہ تکبیر تحریمہ سے پہلےبسم اللهپڑھتے برکت کے لیے۔

ماخذ و مراجع

کتاب: مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد: 2 , حدیث نمبر: 844