Main Icon

باب:نماز میں قرأءت - مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح - حدیث نمبر: 859

نماز کا بیان - جلد 2

حدیث مبارکہ

وَعَنْ ابْن عَبَّاسٍ رَضِيَ اللهُ عَنْهُمَا: أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : كَانَ إِذَا قَرَأَ (سَبِّحِ اسْمَ رَبِّكَ الْأَ عَلیٰ )قَالَ: (سُبْحَانَ رَبِّيَ الْأَ عَلیٰ )رَوَاهُ أَحْمدُ وَأَبُو دَاوُدَ

وعن ابن عباس رضي الله عنهما: أن النبي صلى الله عليه وسلم : كان إذا قرأ (سبح اسم ربك الأ علی )قال: (سبحان ربي الأ علی )رواه أحمد وأبو داود

حدیث ترجمہ

روایت ہے حضرت ابن عباس سے کہ نبی صلی الله علیہ وسلم جب "سَبِّحِ اسْمَ رَبِّکَ الْاَعْلَی" پڑھتے تو فرماتےسُبْحَانَ رَبِّيَ الْأَعَلیٰ۱؎(احمد،ابوداؤد)

شرح حدیث

۱∞؎ یعنی فورًا اس آیت پرعمل بھی کرلیتے۔ظاہر یہ ہے کہ قرأت سے مراد نماز کے علاوہ میں تلاوت ہے ورنہ نماز میں "سُبْحَانَ رَبِّيَ الْأَ عَلیٰ"صرف سجدہ میں پڑھا جاتا ہے،امام مالک کے ہاں نوافل میں یہ کہہ سکتے ہیں،امام شافعی کے ہاں نوافل،فرائض سب میں۔

ماخذ و مراجع

کتاب: مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد: 2 , حدیث نمبر: 859