Main Icon

باب:نماز میں قرأءت - مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح - حدیث نمبر: 864

نماز کا بیان - جلد 2

حدیث مبارکہ

وَعَنْ الفَرَافِصَةِ بْنِ عُمَيْرِ الْحَنَفِيِّ قَالَ: مَا أَخَذْتُ سُورَةَ يُوسُفَ إِلَّا مِنْ قِرَاءَةِ عُثْمَانَ بْنِ عَفَّانَ إِيَّاهَا فِي الصُّبْحِ وَمِنْ كَثْرَةِ مَا كَانَ يُرَدِّدْهَا. رَوَاهُ مَالِكٌ

وعن الفرافصة بن عمير الحنفي قال: ما أخذت سورة يوسف إلا من قراءة عثمان بن عفان إياها في الصبح ومن كثرة ما كان يرددها. رواه مالك

حدیث ترجمہ

روایت ہے حضرت فرافصہ ابن عمیرحنفی سے ۱؎فرماتے ہیں کہ میں نے سورت یوسف نہیں یاد کی مگر حضرت عثمان رضی الله عنہ کے فجر میں پڑھنے سے کیونکہ آپ یہی بار بار پڑھتے تھے ۲؎(مالک)

شرح حدیث

۱∞؎آپ تابعین میں سے ہیں،مدینہ منورہ کے باشندے،قبیلہ بنی حنیفہ سے ہیں جو یمامہ کا مشہور قبیلہ ہے۔
۲
؎اس سے معلوم ہوا کہ ایک سورت بار ہا نمازوں میں پڑھنا بلاکراہت جائز ہے۔دیکھو حضرت فرافصہ عثمان غنی سے سنتے سنتے اس سورت کے حافظ ہوگئے۔

ماخذ و مراجع

کتاب: مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد: 2 , حدیث نمبر: 864