Main Icon

باب:نماز میں قرأءت - مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح - حدیث نمبر: 846

نماز کا بیان - جلد 2

حدیث مبارکہ

وَعَنْ أَبِيْ زُهَيْرِ النُّمَيْرِيِّ قَالَ: خَرَجْنَا مَعَ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ذَاتَ لَیْلَۃٍ فَأَتَيْنَا عَلیٰ رَجُلٍ قَدْ أَلَحَّ فِي الْمَسْأَلَةِ فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ :أَوْجَبَ إِنْ خَتَمَ فَقَالَ: رَجُلٌ مِنَ الْقَوْمِ: بِأَيِّ شَيْءٍ يَخْتِمُ قَالَ: «بِاٰمِيْنَ» . رَوَاهُ أَبُو دَاوُدَ

وعن أبي زهير النميري قال: خرجنا مع رسول الله صلى الله عليه وسلم ذات لیلۃ فأتينا علی رجل قد ألح في المسألة فقال النبي صلى الله عليه وسلم :أوجب إن ختم فقال: رجل من القوم: بأي شيء يختم قال: «بامين» . رواه أبو داود

حدیث ترجمہ

روایت ہے حضرت ابو زہیرنمیری سے ۱؎فرماتے ہیں کہ ہم رسول الله صلی الله علیہ وسلم کے ساتھ ایک رات نکلے تو ایک شخص ایسے پر پہنچے جو دعا مانگنے میں بہت مبالغہ کررہا تھا حضورصلی الله علیہ وسلم نے فرمایا کہ اگر یہ مہر لگاوے ۲؎تو واجب کرے گا قوم میں سے ایک آدمی نے کہا کہ کس چیز سے مہر لگا ئے فرمایاآمینسے۔ (ابوداؤد)

شرح حدیث

۱∞؎آپ کا نام یحیی بن نضیر ہے،اہل شام میں سے ہیں،صحابی ہیں۔
۲
؎یعنی اگر یہ دعا کے آخر میںآمینکہہ لے تو رب اس کی دعا قبول کرے کہ جیسے مہر کی وجہ سے پارسل بغیر ٹوٹے پھوٹے منزل مقصود تک پہنچ جاتا ہے ایسے ہیآمینکی برکت سے دعابخیریت رب تک پہنچتی ہے۔اس سے معلوم ہوا کہ خارج نمازبھی جب دعا مانگے توآمینکہے۔

ماخذ و مراجع

کتاب: مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد: 2 , حدیث نمبر: 846