Main Icon

باب:نماز میں قرأءت - مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح - حدیث نمبر: 834

نماز کا بیان - جلد 2

حدیث مبارکہ

وَعَنِ الْبَرَاءِ قَالَ: سَمِعْتُ النَّبِيَّ صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقْرَأُ فِي الْعِشَاءِ: (وَالتِّيْنِ وَالزَّيْتُوْنِ)وَمَا سَمِعتُ أَحَداً أَحْسَنَ صَوتاً مِنْهُ.(متفق علیہ)

وعن البراء قال: سمعت النبي صلى الله عليه وسلم يقرأ في العشاء: (والتين والزيتون)وما سمعت أحدا أحسن صوتا منه.(متفق علیہ)

حدیث ترجمہ

روایت حضرت براء سے فرماتے ہیں کہ میں نے نبی صلی الله علیہ وسلم کو عشاء میں"وَالتِّیۡنِ وَالزَّیۡتُوۡنِ"پڑھتے سنا اورآپ سے زیادہ خوش آواز کسی کو نہ سنا ۱؎(مسلم،بخاری)

شرح حدیث

۱∞؎معلوم ہوا کہ رسو ل الله صلی الله علیہ وسلم بہت ہی خوش آواز تھے۔ابن عساکر کی روایت میں ہے کہ الله تعالٰی نے کوئی نبی بد شکل یا بد آواز نہ بھیجا۔ہر نبی نہایت خوب صورت اور خوش آواز ہوئے۔بیہقی شریف میں ہے کہ حضور انور صلی الله علیہ وسلم نہایت خوش آواز اور اور بلند آواز تھے کہ آپ کی نماز کی تلاوت عورتیں گھروں میں بے تکلف سن لیتی تھیں۔(مرقات)غرض کہ رب تعالٰی نے اپنے محبوب کو ہر انداز محبوبانہ بخشا۔

ماخذ و مراجع

کتاب: مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد: 2 , حدیث نمبر: 834