Main Icon

باب:سلام کا باب - مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح - حدیث نمبر: 4652

اچھی باتوں کا بیان - جلد 6

حدیث مبارکہ

وَعَنْ أَنَسٍ أَنَّ رَسُولَ اللّٰهِ صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: «يَا بُنَيِّ إِذَا دَخَلْتَ عَلٰى أَهْلِكَ فَسَلِّمْ يَكُونُ بَرَكَةً عَلَيْكَ وَعَلٰى أَهْلِ بَيْتِكَ» . رَوَاهُ التِّرْمِذِيُّ

وعن أنس أن رسول الله صلى الله عليه وسلم قال: «يا بني إذا دخلت على أهلك فسلم يكون بركة عليك وعلى أهل بيتك» . رواه الترمذي

حدیث ترجمہ

روایت ہے حضرت انس سے کہ رسول الله صلی الله علیہ وسلم نے فرمایا اے میرے بچے جب تم اپنے گھر والوں کے پاس جاؤ تو سلام کرو یہ برکت ہوگی تم پر اور تمہارے گھر والوں پر ۱∞؎(ترمذی)

شرح حدیث

۱∞؎گھر میں اپنے ماں باپ یا بیوی بچے ہوں بہرحال سلام کرکے داخل ہو اس سے گھر میں اتفاق اور روزی میں بڑی برکت ہوتی ہے۔بہت ہی مجرب ہے،فقیر اس کا عامل ہے اور اس کی بہت برکتیں دیکھتا ہے۔

ماخذ و مراجع

کتاب: مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد: 6 , حدیث نمبر: 4652