Main Icon

باب:سلام کا باب - مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح - حدیث نمبر: 4639

اچھی باتوں کا بیان - جلد 6

حدیث مبارکہ

وَعَنْ أُسَامَةَ بْنِ زَيْدٍ: أَنَّ رَسُولَ اللّٰهِ صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَرَّ بِمَجْلِسٍ فِيهِ أَخْلَاطٌ مِنَ الْمُسْلِمِينَ وَالْمُشْرِكِينَ عَبَدَةِ الْأَوْثَانِ وَالْيَهُودِ فَسَلَّمَ عَلَيْهِمْ (مُتَّفَقٌ عَلَيْهِ)

وعن أسامة بن زيد: أن رسول الله صلى الله عليه وسلم مر بمجلس فيه أخلاط من المسلمين والمشركين عبدة الأوثان واليهود فسلم عليهم (متفق عليه)

حدیث ترجمہ

روایت ہے حضرت اسامہ ابن زید سے کہ رسول الله صلی الله علیہ وسلم ایک مجلس پرگزرے جس میں مسلمان مشرکین بت پرست اور یہود مخلوط لوگ تھے ۱∞؎حضور نے انہیں سلام کیا ۲؎(مسلم،بخاری)

شرح حدیث

۱∞؎بت پرست بیان ہے مشرکین کا،یہود بھی اگرچہ شرک و بت پرستی کرتے ہیں مگر چونکہ انبیاءکو مانتے ہیں اس لیے انہیں مشرکین نہیں کہا جاتا بلکہ اہلِ کتاب کہا جاتا ہے اس لیے یہودکو مشرکین پر معطوف کیا کبھی غلط نسبت بھی فائدہ پہنچادیتی ہے۔
۲
؎معلوم ہوا کہ مخلوط جماعت جہاں مسلمان کفار ملے ہوئے بیٹھے ہوں وہاں سےگزرنے والا مسلمان سلام کرے اور اپنے سلام سے مسلمانوں کی نیت کرے اور جب کسی کافر کو خط لکھے تو یوں لکھے"السَّلٰمُ عَلٰی مَنِ اتَّبَعَ الْہُدٰی"۔یہاں اشعۃ اللمعات نے فرمایا کہ ایسی مجلس پرگزرنے والا یہ بھی کہہ سکتا ہے"السَّلٰمُ عَلٰی مَنِ اتَّبَعَ الْہُدٰی

ماخذ و مراجع

کتاب: مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد: 6 , حدیث نمبر: 4639