Main Icon

باب:سلام کا باب - مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح - حدیث نمبر: 4642

اچھی باتوں کا بیان - جلد 6

حدیث مبارکہ

وَعَنْ عُمَرَ عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي هٰذِهِ القِصَّةِ قَالَ:«وَتُغِيثُوا الْمَلْهُوفَ وَتَهْدُوا الضَّالَّ » . رَوَاهُ أَبُوْدَاوُدَ عَقِيْبَ حَدِيْثِ أَبِي هُرَيْرَةَ هٰكَذَا وَلَمْ أَجَدْهُمَا فِي "الصَّحِيحَيْنِ".

وعن عمر عن النبي صلى الله عليه وسلم في هذه القصة قال:«وتغيثوا الملهوف وتهدوا الضال » . رواه أبوداود عقيب حديث أبي هريرة هكذا ولم أجدهما في "الصحيحين".

حدیث ترجمہ

روایت ہے حضرت عمر سے وہ نبی صلی الله علیہ وسلم سے راوی اس ہی قصہ میں فرمایا کہ مظلوم کی مدد کرو،گمے ہوئے (بھولے ہوئے)کو ہدایت دو ۱∞؎اس سے ابوداؤد نے حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ کی حدیث کے پیچھے یوں ہی روایت کیا اور ۲؎میں نے یہ دونوں حدیثیں مسلم،بخاری میں نہ پائیں۔

شرح حدیث

۱∞؎یعنی اگر راستہ یا بازار میں دو مسلمان جھگڑ پڑیں تو ان میں بیچ بچاؤ کرا دو،اگر نہ ہوسکے تو مظلوم کی حمایت کرو یہ بھی ثواب ہے۔
۲
؎یہ صاحب مصابیح پر اعتراض ہے کہ وہ پہلی فصل میں غیرشیخین کی روایت لے آئے مگر مرقات نے اس کا جواب یہ دیا کہ یہ دونوں حدیثیں یعنی حدیث ابی ہریرہ اور حدیث عمر رضی الله عنہما یہاں تکمیل اور تتمہ کے طور پر لائی گئی ہیں نہ کہ اصالۃً۔

ماخذ و مراجع

کتاب: مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد: 6 , حدیث نمبر: 4642