Main Icon

باب:سلام کا باب - مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح - حدیث نمبر: 4649

اچھی باتوں کا بیان - جلد 6

حدیث مبارکہ

وَعَنْ عَمْرِو بْنِ شُعَيْبٍ عَنْ أَبِيْهِ عَنْ جَدِّهٖ رَضِيَ اللّٰهُ عَنْهُمْ أَنَّ رَسُولَ اللّٰهِ صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: لَيْسَ مِنَّا مَنْ تَشَبَّهَ بِغَيْرِنَا لَا تَشَبَّهُوا بِالْيَهُودِ وَلَا بِالنَّصَارٰى فَإِنَّ تَسْلِيمَ الْيَهُودِ الْإِشَارَةُ بِالْأَصَابِعِ وَتَسْلِيمَ النَّصَارٰى الإِشَارَةُ بِالْأَكُفِّ . رَوَاهُ التِّرْمِذِيُّ وَقَالَ: إِسْنَادُهٗ ضَعِيْفٌ

وعن عمرو بن شعيب عن أبيه عن جده رضي الله عنهم أن رسول الله صلى الله عليه وسلم قال: ليس منا من تشبه بغيرنا لا تشبهوا باليهود ولا بالنصارى فإن تسليم اليهود الإشارة بالأصابع وتسليم النصارى الإشارة بالأكف . رواه الترمذي وقال: إسناده ضعيف

حدیث ترجمہ

روایت ہے عمرو ابن شعیب سے وہ اپنے والد سے وہ اپنے دادا سے راوی کہ رسول الله صلی الله علیہ وسلم نے فرمایا کہ وہ ہم سے نہیں جو ہمارے غیروں سے مشابہت کرے ۱∞؎تم نہ تو یہود سے مشابہت کرو نہ نصاریٰ سے،یہود کا سلام انگلیوں سے اشارہ ہے اور عیسائیوں کا سلام ہتھلیوں سے اشارہ ہے ۲؎(ترمذی)اور فرمایا اس کی اسناد ضعیف ہے۳؎

شرح حدیث

۱∞؎جو افعال یا احوال یا چیزیں کفار کی قومی علامتیں ہوں مسلمانوں کے لیے حرام ہیں جیسے ہندوانی دھوتی وغیرہ اور جو ان کی دینی علامتیں ہوں وہ مسلمانوں کے لیے کفر ہیں جیسے ہندوانی قشقہ یا ہندوانی زنار وغیرہ۔
۲
؎یعنی صرف اشاروں سے سلام کرنا منہ سے کچھ نہ کہنا یہود و نصاریٰ کا سلام ہے،مسلمان یا تو زبان سے سلام کریں السلام علیکم کہیں یا اشارہ کے ساتھ منہ سے بولیں تاکہ اسلامی اور غیر اسلامی سلام میں فرق ہوجاوے، یوں ہی صرف سرجھکا دینا یا سر یا آنکھوں سے اشارہ کردینا سلام کے لیے کافی نہیں اور سلام کے وقت خود جھکنا ممنوع ہے تاحد رکوع ہو تو حرام ہے،رب تعالٰی اپنے حبیب صلی الله علیہ وسلم کی سنتوں پر عمل کی توفیق بخشے۔
۳
؎ترمذی نے اس حدیث کو صرف اس لیے ضعیف فرمایا کہعن جدہمیںہضمیر کے متعلق پتہ نہیں چلتا کہ اس کا مرجع کون ہے عمر ابن شعیب ہیں یا انکے والد،ہم شروع کتاب میں یہ بحث کرچکے ہیں۔حق یہ ہے کہ یہ اسناد قوی ہے امام سیوطی نے جامع صغیر میں یہ حدیث بروایت عبدالله ابن عمرو نقل فرمائی۔(مرقات)

ماخذ و مراجع

کتاب: مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد: 6 , حدیث نمبر: 4649