Main Icon

باب:سلام کا باب - مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح - حدیث نمبر: 4633

اچھی باتوں کا بیان - جلد 6

حدیث مبارکہ

وَعَنْهُ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللّٰهِ صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «يُسَلِّمُ الصَّغِيرُ عَلَى الكَبِيرِ وَالْمَارُّ عَلَى القَاعِدِ وَالْقَلِيلُ عَلَى الكَثِيرِ»رَوَاهُ الْبُخَارِيُّ.

وعنه قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: «يسلم الصغير على الكبير والمار على القاعد والقليل على الكثير»رواه البخاري.

حدیث ترجمہ

روایت ہے انہیں سے فرماتے ہیں فرمایا رسول الله صلی الله علیہ وسلم نے کہ سلام کرے چھوٹا بڑے پر ۱∞؎اورگزرنے والا بیٹھے ہوئے پر اور تھوڑے بہت پر ۲؎(بخاری)

شرح حدیث

۱∞؎یعنی جب دو طرفہ مسلمان آرہے ہوں ایک ان میں کم عمر ہو دوسرا بڑی عمر والا تو سنت یہ ہے کہ چھوٹا بڑی عمر والے کو سلام کرے تاکہ بڑے کا احترام ظاہر ہو،چھوٹی عمر والا بیٹھا ہو اور بڑی عمر والا اس پر گزرے تو اب گزرنے والا ہی سلام کرے لہذا حدیث کا مطلب بالکل ظاہر ہے۔
۲
؎کیونکہ تھوڑے(قلیل)چھوٹے(صغیر)کے حکم میں ہیں لہذا یہ ہی سلام کریں۔

ماخذ و مراجع

کتاب: مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد: 6 , حدیث نمبر: 4633