Main Icon

باب: دیوالیہ کرنا اور مہلت دینا - مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح - حدیث نمبر: 2925

تجارتوں کا بیان - جلد 4

حدیث مبارکہ

وَعَنْ جَابِرٍ قَالَ: كَانَ لِي عَلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ دَيْنٌ فَقَضَانِي وَزَادَنِي. رَوَاهُ أَبُوْ دَاوُدَ

وعن جابر قال: كان لي على النبي صلى الله عليه وسلم دين فقضاني وزادني. رواه أبو داود

حدیث ترجمہ

روایت ہے حضرت جابر سے فرماتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللّٰہ علیہ و سلم پر میرا کچھ قرض تھا تومجھے عطا فرمایا اور زیادہ دیا ۱؎(ابوداؤد)

شرح حدیث

۱∞؎غالبًا یہ وہ ہی واقعہ ہے کہ حضور صلی اللّٰہ علیہ و سلم نے حضرت جابر رضی اللّٰہ عنہ سے مدینہ منورہ کے راستے میں ان کا تھکا ہوا اونٹ خریدا،اس کی قیمت مدینہ منورہ میں تشریف لاکر مرحمت فرمائی اور اونٹ بھی دے دیا اور قیمت بھی زیادہ عطا کی،چونکہ یہ زیادتی عقد میں مشروط نہ تھی اس لیے سود نہیں بلکہ انعام اور کرم خسروانہ ہے۔اس کی تحقیق شروع باب میں ہوچکی جہاں یہ قصہ مذکور ہوا۔

ماخذ و مراجع

کتاب: مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد: 4 , حدیث نمبر: 2925