Main Icon

باب: دیوالیہ کرنا اور مہلت دینا - مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح - حدیث نمبر: 2912

تجارتوں کا بیان - جلد 4

حدیث مبارکہ

وَعَنْ عَبْدِ اللّٰهِ بْنِ عَمْرٍو أَنَّ رَسُولَ اللّٰهِ صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: « يُغْفَرُ لِلشَّهِيدِ كُلُّ ذَنْبٍ إِلَّا الدَّيْنُ » . رَوَاهُ مُسْلِمٌ

وعن عبد الله بن عمرو أن رسول الله صلى الله عليه وسلم قال: « يغفر للشهيد كل ذنب إلا الدين » . رواه مسلم

حدیث ترجمہ

روایت ہے حضرت عبداللّٰهابن عمر سے کہ رسولاللّٰهصلی اللّٰہ علیہ و سلم نے فرمایا شہید کے سارے گناہ بخش دیئے جاتے ہیں سوائے قرض کے ۱؎(مسلم)

شرح حدیث

۱∞؎یہ استثناء منقطع ہے کیونکہ قرض لینا گناہ نہیں ورنہ انبیاء کرام خصوصًا حضور صلی اللّٰہ علیہ و سلم نہ لیتے اور ہوسکتا ہے کہ قرض سے مراد ناجائز قرض لینا ہو حرام رسوم میں خرچ کرنے کے لیے یا لوازم قرض مراد ہوں یا بلاعذر ٹال مٹول کرنا،وقت پر ادا نہ کرنا،جھوٹے وعدہ کرنا وغیرہ تب مستثنٰی منقطع ہے مگر پہلے معنی زیادہ قوی ہیں کہ یہ گناہ تو حج سے بھی معاف ہوجاتے ہیں توان شاءاللّٰهجہاد سے بھی معاف ہوں گے۔مرقات نے یہاں فرمایا کہ قرض سے مراد حقوق العباد ہیں لہذا ناحق خون،ناحق کسی کی آبرو ریزی بھی اس میں داخل ہے۔

ماخذ و مراجع

کتاب: مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد: 4 , حدیث نمبر: 2912