Main Icon

باب: دیوالیہ کرنا اور مہلت دینا - مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح - حدیث نمبر: 2902

تجارتوں کا بیان - جلد 4

حدیث مبارکہ

وَعَنْ أَبِي قَتَادَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللّٰهِ صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: مَنْ سَرَّهٗ أَنْ يُنْجِيَهُ اللّٰهُ مِنْ كُرَبِ يَوْمِ الْقِيَامَةِ فَلْيُنَفِّسْ عَنْ مُعْسِرٍ أَوْ يَضَعْ عَنْهُ. رَوَاهُ مُسْلِمٌ

وعن أبي قتادة قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: من سره أن ينجيه الله من كرب يوم القيامة فلينفس عن معسر أو يضع عنه. رواه مسلم

حدیث ترجمہ

روایت ہے حضرت ابوقتادہ سے فرماتے ہیں فرمایا رسولاللّٰهصلی اللّٰہ علیہ و سلم نے جو چاہے اسےاللّٰهتعالٰی روز قیامت کی تکالیف سے نجات دے ۱؎تو چاہیے کہ وہ تنگدست کو مہلت دے یا معافی ۲؎(مسلم)

شرح حدیث

۱∞؎کُرَبَکاف کے پیشرکے فتح سے،کربۃکی جمع ہے بمعنی تکلیف،محنت،مشقت اس لفظ میں قیامت کی دھوپ،پیاس، گھبراہٹ ملائکہ کی سختی وغیرہ سب کچھ داخل ہے۔
۲
؎فلینفس تنفیسسے بنا بمعنی تاخیر کرنا،دیر لگانا،مہلت دینا۔وضع سے مراد یا قرض بالکل معاف کردینا،اگر قرض خواہ کی طرف سے وکیل قبض کو اس کی اجازت ہو تو وہ یہ کام کرسکتا ہے۔ خلاصہ یہ ہے کہ تم بھی رب تعالٰی کے مقروض ہو لہذا اپنے مقروضوں کو معافی یا آسانی دو تم پراللّٰهآسانی کرے گا۔

ماخذ و مراجع

کتاب: مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد: 4 , حدیث نمبر: 2902