Main Icon

باب: دیوالیہ کرنا اور مہلت دینا - مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح - حدیث نمبر: 2903

تجارتوں کا بیان - جلد 4

حدیث مبارکہ

وَعَنْهُ قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللّٰهِ صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: مَنْ أَنْظَرَ مُعْسِرًا أَوْ وَضَعَ عَنْهُ أَنْجَاهُ اللّٰهُ مِنْ كُرَبِ يَوْمِ الْقِيَامَةِ . رَوَاهُ مُسْلِمٌ

وعنه قال: سمعت رسول الله صلى الله عليه وسلم يقول: من أنظر معسرا أو وضع عنه أنجاه الله من كرب يوم القيامة . رواه مسلم

حدیث ترجمہ

روایت ہے ان ہی سے فرماتے ہیں میں نے رسولاللّٰهصلی اللّٰہ علیہ و سلم کو فرماتے سنا کہ جو تنگدست کو مہلت دے یا معافی ۱؎تواللّٰهاسے روز قیامت کی تکلیف سے نجات دے گا۲؎(مسلم)

شرح حدیث

۱∞؎تنگدست کی قید لگانے سے معلوم ہوا کہ مقروض جو فراخی والا ہو مگر نادہندہ ہو اسے مہلت نہ دی جائے،وہ خبیث النفس ہے اس سے وصول ہی کیا جائے۔
۲
؎خلاصہ یہ ہے کہ قیامت کی تکالیف سے بچنا چاہو تو لوگوں کو مصائب سے بچاؤكَمَا تَدِیْنَ تُدَانُ۔

ماخذ و مراجع

کتاب: مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد: 4 , حدیث نمبر: 2903