Main Icon

باب: دیوالیہ کرنا اور مہلت دینا - مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح - حدیث نمبر: 2904

تجارتوں کا بیان - جلد 4

حدیث مبارکہ

وَعَنْ أَبِي الْيُسْرِ قَالَ: سَمِعْتُ النَّبِيَّ صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: مَنْ أَنْظَرَ مُعْسِرًا أَوْ وَضَعَ عَنْهُ أَظَلَّهُ اللّٰهُ فِي ظِلِّهٖ . رَوَاهُ مُسْلِمٌ

وعن أبي اليسر قال: سمعت النبي صلى الله عليه وسلم يقول: من أنظر معسرا أو وضع عنه أظله الله في ظله . رواه مسلم

حدیث ترجمہ

روایت ہے حضرت ابوالیسر سے ۱؎فرماتے ہیں میں نے نبی کریم صلی اللّٰہ علیہ و سلم کو فرماتے سنا کہ جو کسی تنگدست کو مہلت یا معافی دے ۲؎تواللّٰهاسے اپنے سایہ میں جگہ دے گا۳؎(مسلم)

شرح حدیث

۱∞؎آپ کا نام کعب ابن عمرو ہے،کنیت ابو الیسر انصاری ہے،بیعت عقبہ و غزوہ بدر میں شریک ہوئے،آپ ہی نے بدر کے دن حضرت عباس ابن عبدالمطلب کو قید کرکے بارگاہ رسالت میں پیش فرمایا، ۵۵ھ؁∞ میں مدینہ پاک میں وفات پائی وہاں ہی دفن ہوئے۔(اشعہ)
۲
؎مہلت و معافی میں فرق واضح ہے مگر دونوں کی جزاء و ثواب یکساں ہے۔
۳
؎اپنے سایہ سے مراد عرش اعظم کا سایہ ہے کہ قیامت میں صرف اسی کا سایہ ہوگا،وہاں ہی دھوپ اور تپش سے امان ہوگی،مقروض پر آسانی کرنے والا تنہائی میں اپنے گناہ یاد کرکے رونے والا،گناہ کرنے کے ارادہ پر رب کو یاد کرکے ہٹ جانے والا وغیرہ اس کے سایہ میں ہوں گے۔

ماخذ و مراجع

کتاب: مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد: 4 , حدیث نمبر: 2904