Main Icon

باب :نماز میں کون سے کام ناجائز اور کون سے کام مباح(جائز) ہیں - مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح - حدیث نمبر: 1002

نماز کا بیان - جلد 2

حدیث مبارکہ

وَعَنْ أُمِّ سَلْمَةَ قَالَتْ: رَأَى النَّبِيُّ صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ غُلَامًا لَنَا يُقَالُ لَهٗ : أَفْلَحُ إِذَا سَجَدَ نَفَخَ فَقَالَ: «يَا أَفْلَحُ تَرِّبْ وَجْهَكَ» . رَوَاهُ التِّرْمِذِيُّ

وعن أم سلمة قالت: رأى النبي صلى الله عليه وسلم غلاما لنا يقال له : أفلح إذا سجد نفخ فقال: «يا أفلح ترب وجهك» . رواه الترمذي

حدیث ترجمہ

روایت ہے حضرت ام سلمہ سے فرماتی ہیں کہ نبی کریم صلی الله علیہ وسلم نے ہمارے لڑکے کو جسے افلح کہا جاتا تھا دیکھا کہ جب وہ سجدہ کرتا ہے تو پھونک مارتا تو فرمایا اے افلح اپنا چہرہ خاک آلود کر ۱؎(ترمذی)

شرح حدیث

۱∞؎یعنی ناک و پیشانی پر خاک لگنے دے اس میں صفائی کا زیادہ خیال نہ کر۔خیال رہے کہ غلام عربی میں لڑکے کو کہا جاتا ہے،قرآن پاک میں یہ لفظ ہر جگہ اسی معنی میں آیا ہے،سجدہ گاہ کی مٹی پیشانی میں لگنے دے مگر بعد نماز صاف کردے تاکہ ریاء نہ ہوجائے۔

ماخذ و مراجع

کتاب: مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد: 2 , حدیث نمبر: 1002