Main Icon

باب : علم کا بیان - مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح - حدیث نمبر: 273

علم کی کتاب - جلد 1

حدیث مبارکہ

وَعَنِ ابْنِ سِيرِينَ قَالَ: إِنَّ هَذَا الْعِلْمَ دِينٌ فَانْظُرُوا عَمَّنْ تأْخُذُونَ دِينَكُمْ. رَوَاهُ مُسْلِمٌ.

وعن ابن سيرين قال: إن هذا العلم دين فانظروا عمن تأخذون دينكم. رواه مسلم.

حدیث ترجمہ

روایت ہے حضرت ابن سیرین سے ۱؎فرماتے ہیں کہ علم دین ہے لہذا غورکرو اپنا دین کس سے حاصل کرتے ہو۲؎(مسلم)

شرح حدیث

۱∞؎آپ کا نام محمد ابن سیرین،کنیت ابوبکرہے،شاندار تابعین میں سے ہیں،آپ کے والدسیرین حضرت انس کے آزادکردہ غلام تھے،آپ بڑے عالم،فقیہ،علم تعبیر کے امام تھے،آپ کی عمر۷۷سال ہوئی، ۱۱۰ھمیں وصال ہوا،بصرہ سے قریبًا دس میل دورعشرہ میں خواجہ حسن بصری کے قبہ میں آپ کا مزار ہے،فقیر نے زیارت کی ہے۔
۲
؎یعنی علم شریعت علم دین جب بنے گا جب سکھانے والا استاد عالم دین ہوگا،بے دین عالم سے حاصل کیاہوا علم بےدینی ہی دے گا،آج لوگ بے دینوں سےتفسیروحدیث پڑھ کربے دین ہورہے ہیں،فرمان کے ساتھ فیضان ضروری ہے۔

ماخذ و مراجع

کتاب: مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد: 1 , حدیث نمبر: 273