Main Icon

باب : علم کا بیان - مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح - حدیث نمبر: 220

علم کی کتاب - جلد 1

حدیث مبارکہ

وَعَنْ أَنَسٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ -صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: "مَنْ خَرَجَ فِي طَلَبِ الْعِلْم فَهُوَ فِي سَبِيلِ اللَّهِ حَتّٰی يَرْجِعَ". رَوَاهُ التِّرْمِذِيُّ والدَّارِمِيُّ.

وعن أنس قال: قال رسول الله -صلى الله عليه وسلم -: "من خرج في طلب العلم فهو في سبيل الله حتی يرجع". رواه الترمذي والدارمي.

حدیث ترجمہ

روایت ہے حضرت انس سے فرماتے ہیں فرمایا رسولاللہصلی اللہ علیہ وسلم نے کہ جو تلاش علم میں نکلا وہ واپسی تکاللہکی راہ میں ہے ۱؎

شرح حدیث

۱∞؎یعنی جو کوئی مسئلے پوچھنے کے لیئے اپنے گھر سے،یا علم کی جستجو میں اپنے وطن سے علماء کے پاس گیا وہ بھی مجاہد فی سبیل اللہ ہے،غازی کی طرح گھر لوٹنے تک اس کا سارا وقت اور ہر وقت اور ہر حرکت عبادت ہوگی،گھر آجانے کے بعد یہ ثواب ختم ہو جائے گا،پھر عمل اور تبلیغ کرنے کا ثواب شروع ہوگا۔لہذا یہ حدیث اس حدیث کے خلاف نہیں کہ علم صدقہ جاریہ ہے جس کا ثواب بعدموت بھی ملتا رہتا ہے۔

ماخذ و مراجع

کتاب: مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد: 1 , حدیث نمبر: 220