Main Icon

باب : علم کا بیان - مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح - حدیث نمبر: 240

علم کی کتاب - جلد 1

حدیث مبارکہ

وَعَن عَوْفِ بْنِ مَالِكٍ الأَشْجَعِيِّ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ -صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : "لَا يَقُصُّ إِلَّا أَمِيرٌ أَوْ مَأْمُورٌ أَو مُخْتَالٌ". رَوَاهُ أَبُو دَاوُدَ.

وعن عوف بن مالك الأشجعي قال: قال رسول الله -صلى الله عليه وسلم : "لا يقص إلا أمير أو مأمور أو مختال". رواه أبو داود.

حدیث ترجمہ

روایت ہے حضرت عوف ابن مالک اشجعی سے ۱؎فرماتے ہیں فرمایا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے کہ قصہ گوئی نہیں کرتے مگر حاکم یا محکوم یا متکبر۲؎اسے ابوداؤدنے روایت کیا۔

شرح حدیث

۱∞؎آپ مشہور صحابی ہیں جنگ خبیر میں حضور کے ساتھ تھے فتح مکہ کے دن قبیلہ اشجع کا پرچم آپ کے ہاتھ میں تھا شام میں رہے اور ۷۳ھمیں وہیں وفات ہوئی۔
۲
؎اصطلاح میں سیاسی لیکچر اور عام خطابوں کو قصہ کہا جاتا ہے جس میں احکام شرعیہ کی تبلیغ ہو اسے وعظ نصیحت کہتے ہیں۔آج کل کے عام مروجہ وعظ قصے ہیں اور واعظین قاصّ،یعنی سیاسی لیکچر یا بادشاہ کرتے ہیں،یا ان کے ماتحت حکام،یا سیاسی متکبر لیڈر قوم میں اپنا وقار بڑھانے کے لیئے،علماء کا یہ کام نہیں،علماء کا وعظ شرعی احکام کا چشمہ اور تبلیغ کا منبع ہونا چاہیئے یہ حدیث ہدایت کا گنجینہ ہے۔

ماخذ و مراجع

کتاب: مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد: 1 , حدیث نمبر: 240