Main Icon

باب : علم کا بیان - مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح - حدیث نمبر: 244

علم کی کتاب - جلد 1

حدیث مبارکہ

وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ -صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: "تَعَلَّمُوا الْفَرَائِضَ وَالْقُرْآنَ وَعَلِّمُوا النَّاسَ فَإِنِّي مَقْبُوضٌ". رَوَاهُ التِّرْمِذِيُّ.

وعن أبي هريرة قال: قال رسول الله -صلى الله عليه وسلم -: "تعلموا الفرائض والقرآن وعلموا الناس فإني مقبوض". رواه الترمذي.

حدیث ترجمہ

روایت ہے کہ حضرت ابوہریرہ سے فرماتے ہیں فرمایا رسولاللہصلی اللہ علیہ وسلم نے کہ علم میراث اور قرآن سیکھو اور لوگوں کو سکھاؤ کہ میری وفات ہونے والی ہے۔۱؎(ترمذی)

شرح حدیث

۱∞؎یعنی میں تم میں ہمیشہ رہوں گانہیں،میری وفات سے پہلے قرآن حکیم کے سارے احکام خصوصًا علم میراث مجھ سے سیکھ لو اور تمہارے بعد والے تم سے،چونکہ علم میراث سے عدل و انصاف قائم ہے تمام علوم کا تعلق زندگی سے ہے اور اس کا تعلق موت سے،نیز قرب قیامت یہ علم دنیا سے اٹھ جائے گا،اسی لئے خصوصیت سے اس کے سیکھنے کی تاکیدفرمائی۔

ماخذ و مراجع

کتاب: مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد: 1 , حدیث نمبر: 244