Main Icon

باب: کمائی کرنا اور حلال روزی تلاش کرنا - مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح - حدیث نمبر: 2783

تجارتوں کا بیان - جلد 4

حدیث مبارکہ

وَعَنْ رَافِعِ بْنِ خَدِيجٍ قَالَ: قِيلَ: يَا رَسُولَ اللّٰهِ أَيُّ الْكَسْبِ أَطْيَبُ؟ قَالَ: عَمَلُ الرَّجُلِ بِيَدِهٖ وَكُلُّ بَيْعٍ مَبْرُورٍ . رَوَاهُ أَحْمَدُ

وعن رافع بن خديج قال: قيل: يا رسول الله أي الكسب أطيب؟ قال: عمل الرجل بيده وكل بيع مبرور . رواه أحمد

حدیث ترجمہ

روایت ہے حضرت رافع ابن خدیج سے فرماتے ہیں عرض کیا گیا یارسولاللّٰهکون کسب بہت پاکیزہ ہے فرمایا انسان کی اپنے ہاتھ کی دستکاری اور ہر سچی تجارت ۱؎(احمد)

شرح حدیث

۱∞؎دستکاری میں کھیتی باڑی کتابت اور دوسری حلال صنعتیں داخل ہیں اور سچی تجارت سے ہر حلال و صحیح تجارت مراد ہے۔فاسد، باطل،مکروہ تجارتیں اس سے خارج ہیں۔ہم پہلے عرض کرچکے ہیں کہ اس قسم کی احادیث میںیدیعنی ہاتھ سے مراد پوری ذات ہوتی ہے لہذا پاؤں سے چل پھر کر آنکھ سے دیکھ کر دماغ سے سوچ کر جو کمائیاں کی جائیں وہ بھی حلال ہیں،طبابت،وکالت،قضاء وغیرہ بھی ہاتھ کی ہی کمائیاں ہیں۔

ماخذ و مراجع

کتاب: مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد: 4 , حدیث نمبر: 2783