Main Icon

باب: کمائی کرنا اور حلال روزی تلاش کرنا - مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح - حدیث نمبر: 2767

تجارتوں کا بیان - جلد 4

حدیث مبارکہ

وَعَنْ عُمَرَ أَنَّ رَسُولَ اللّٰهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسلم قَالَ: «قَاتَلَ اللّٰهُ الْيَهُودَ حُرِّمَتْ عَلَيْهِمُ الشُّحُومُ فَجَمَلُوهَا فَبَاعُوهَا»(مُتَّفَقٌ عَلَيْهِ)

وعن عمر أن رسول الله صلى الله عليه وسلم قال: «قاتل الله اليهود حرمت عليهم الشحوم فجملوها فباعوها»(متفق عليه)

حدیث ترجمہ

روایت ہے حضرت عمر سے کہ رسولاللّٰهصلی اللّٰہ علیہ و سلم نے فرمایا یہود کو خدا غارت کرے ۱؎ان پر چربی حرام ہوئی تو انہوں نے اسے پگھلایا پھر بیچا ۲؎(مسلم،بخاری)

شرح حدیث

۱∞؎یہ کلمہ بددعا کے لیے ہے یا اظہار غضب کے لیے،اس میں مسلمانوں کو بتایا جارہا ہے کہ تم نے مردار کی چربی اس طرح استعمال کی تو تم بھی میری بددعا کے مستحق ہوگے اس سے سخت پرہیز کرو۔
۲
؎یہود کچی چربی کو شحم اور پگھلی ہوئی کو ودک کہتے تھے،انہوں نے کہا ہم پر شحم حرام ہے ودک حرام نہیں پھر ہم ودک بھی نہیں استعمال کرتے بلکہ اس کی قیمت کام میں لاتے ہیں۔خیال رہے کہ مردار کی کھال پکا کر کام آسکتی ہے مگر چربی پگھلا کر بھی کام نہیں آسکتی،اس حدیث میں چربی کا یہ ہی حکم بتانا مقصود ہے۔

ماخذ و مراجع

کتاب: مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد: 4 , حدیث نمبر: 2767