Main Icon

باب :صدقہ کی فضیلت - مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح - حدیث نمبر: 1914

زکوۃ کا بیان - جلد 3

حدیث مبارکہ

وَعَن فَاطِمَةَ بِنْتِ قَيْسٍ قَالَتْ: قَالَ رَسُولُ اللّٰهِ -صَلَّی اللّٰہُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:"إِنَّ فِي الْمَالِ لَحَقًّا سِوَى الزَّكَاةِ" ثُمَّ تَلَا:لَيْسَ الْبِرَّ أَنْ تُوَلُّوا وُجُوهَكُمْ قِبَلَ الْمَشْرِقِ وَالْمَغْرِبِ الآيَة.رَوَاهُ التِّرْمِذِيُّ وَابْنُ مَاجَهْ وَالدَّارَمِيُّ.

وعن فاطمة بنت قيس قالت: قال رسول الله -صلی اللہ عليه وسلم:"إن في المال لحقا سوى الزكاة" ثم تلا:ليس البر أن تولوا وجوهكم قبل المشرق والمغرب الآية.رواه الترمذي وابن ماجه والدارمي.

حدیث ترجمہ

روایت ہے حضرت فاطمہ بنت قیس سے فرماتی ہیں فرمایا رسول ﷲ صلی اللہ علیہ وسلم نے کہ مال میں زکوۃ کے سوا اور بھی حقوق ہیں ۱؎پھرحضور نے یہ آیت تلاوت کی کہ بھلائی صرف یہ نہیں کہ تم اپنے منہ پورب اور پچھم کو کرلوالایہ۲؎(ترمذی،ابن ماجہ،دارمی)

شرح حدیث

۱∞؎جن میں سے بعض فرض ہیں جیسے نذر پوری کرنا یا حج اور بعض واجب جیسے فطرہ اور قربانی اور بعض نفل جیسے بھکاریوں کو بھیک دینا یا ضرورت مندوں کو قرض دینا یا ضرورت پر ڈول،ہانڈی،پیالہ وغیرہ عاریۃً دینا،ياپڑوسیوں کو آگ نمک وغیرہ دینا یہ حدیث ان سب کو جامع ہے۔
۲
؎اس آیت میں آگے یہ ہے"وَاٰتَی الْمَالَ عَلٰی حُبِّہٖ ذَوِی الْقُرْبٰی وَ الْیَتٰمٰی وَ الْمَسٰکِیۡنَ"الایہ۔لہذا یہ آیت حدیث کی مؤیدہے۔

ماخذ و مراجع

کتاب: مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد: 3 , حدیث نمبر: 1914