Main Icon

باب :صدقہ کی فضیلت - مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح - حدیث نمبر: 1913

زکوۃ کا بیان - جلد 3

حدیث مبارکہ

وَعَنْ أَبِي سَعِيدٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللّٰهِ -صَلَّی اللّٰہُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ-: "أَيُّمَا مُسْلِمٍ كَسَا مُسْلِمًا ثَوْبًا عَلَى عُرْيٍ كَسَاهُ اللّٰهُ مِنْ خُضْرِ الْجَنَّةِ، وَأَيُّمَا مُسْلِمٍ أَطْعَمَ مُسْلِمًا عَلَى جُوعٍ أَطْعَمَهُ اللّٰهُ مِنْ ثِمَارِ الْجَنَّةِ، وَأَيُّمَا مُسْلِمٍ سَقَا مُسْلِمًا عَلَى ظَمَأٍ سَقَاهُ اللّٰهُ مِنَ الرَّحِيقِ الْمَخْتُومِ". رَوَاهُ أَبَو دَاوُدَ وَالتِّرْمِذِيُّ.

وعن أبي سعيد قال: قال رسول الله -صلی اللہ عليه وسلم-: "أيما مسلم كسا مسلما ثوبا على عري كساه الله من خضر الجنة، وأيما مسلم أطعم مسلما على جوع أطعمه الله من ثمار الجنة، وأيما مسلم سقا مسلما على ظمأ سقاه الله من الرحيق المختوم". رواه أبو داود والترمذي.

حدیث ترجمہ

روایت ہے ابو سعید سے فرماتے ہیں فرمایا رسول ﷲ صلی اللہ علیہ وسلم نے کہ جو مسلمان کسی ننگے مسلمان کو پہنائےاسے جنت کے سبز جوڑے پہنائے گا ۱؎اور جو مسلمان کسی بھوکے مسلمان کو کھلائے تو ﷲ اس کو جنت کے پھل کھلائے گا اور جو مسلمان کسی پیاسے مسلمان کو پلائے تو ﷲ اسے نہر والی پاک وصاف شراب پلائے گا ۲؎(ابوداؤد،ترمذی)

شرح حدیث

۱∞؎یعنی پہنانے والا بھی مسلمان ہو اور پہننے والا بھی خصوصًا نمازی ہو خواہ اسے ایک کپڑا پہنائے یا سارے کپڑے،جنتیوں کا لباس سبز ہوگا،رب تعالٰی نے فر مایا:"یَلْبَسُوۡنَ ثِیَابًاخُضْرًا
۲
؎غرضکہ مسلمان کی حاجت روائی رب تعالٰی کو بڑی پیاری ہے کھانا پینا اور لباس کی حاجت عامہ ہیں ان کی خیرات بڑی مقبول ہے، جنت میں پانی دودھ شہد وغیرہ کی نہریں بھی ہوں گی،رب تعالٰی فرماتا ہے:"فِیۡہَا عَیۡنٌ جَارِیَۃٌ"اور بعض شرابوں کی سر بمہر بوتلیں بھی،رب تعالٰی فرماتاہے:"یُسْقَوْنَ مِنۡ رَّحِیۡقٍ مَّخْتُوۡمٍ"الایہلہذا نہ آیات متعارض ہیں اور نہ یہ حدیث آیتوں کے خلاف۔

ماخذ و مراجع

کتاب: مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد: 3 , حدیث نمبر: 1913