Main Icon

باب : جلدنمازپڑھنے کاباب - مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح - حدیث نمبر: 620

نماز کا بیان - جلد 1

حدیث مبارکہ

وَعَنْ أَنَسٍ قَالَ: كَانَ رَسُوْلُ اللّٰهِ -صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ- إِذَا كَانَ الْحَرُّ أَبْرَدَ بِالصَّلَاةِ، وَإِذَا كَانَ الْبَرْدُ عَجَّلَ. رَوَاهُ النَّسَائِيُّ.

وعن أنس قال: كان رسول الله -صلى الله عليه وسلم- إذا كان الحر أبرد بالصلاة، وإذا كان البرد عجل. رواه النسائي.

حدیث ترجمہ

روایت ہے حضرت انس سے فرماتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم جب گرمی ہوتی تو نمازٹھنڈی کرکے پڑھتے اورجب سردی ہوتی توجلدی پڑھتے ۱؎(نسائی)

شرح حدیث

۱∞؎نمازسے مرادنمازظہر ہے،جمعہ بھی اس میں شامل ہےجیساکہ بخاری شریف میں صراحۃً اس کی روایت ہے،یہ حدیث امام اعظم کی قوی دلیل ہے کہ ظہراورجمعہ گرمیوں میں دیر سے پڑھے اورظہر کا وقت دومثل سایہ تک رہتا ہے کیونکہ ٹھنڈک ایک مثل کے بعد پیدا ہوتی ہے۔اس حدیث نے ان تمام حدیثوں کابیان کردیا جن میں جلدی ظہر پڑھنے کا ذکرہے،یہ بھی بتادیا کہ صحابہ کرام کاظہر میں گرمی کی وجہ سے کپڑوں پرسجدہ کرناگرم فرش کی وجہ سے تھا نہ کہ گرم وقت کی وجہ سے۔مرقات نے فرمایا کہ یہ حدیث ان احادیث کی ناسخ ہے مگرصحیح یہ ہے کہ ان کا بیان ہے۔

ماخذ و مراجع

کتاب: مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد: 1 , حدیث نمبر: 620