Main Icon

باب : جلدنمازپڑھنے کاباب - مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح - حدیث نمبر: 615

نماز کا بیان - جلد 1

حدیث مبارکہ

عَنْ رَافِعِ بْنِ خَدِيجٍ قَالَ: كُنَّا نُصَلِّي الْعَصْرَ مَعَ رَسُولِ اللّٰهِ -صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ-، ثُمَّ يُنْحَرُ الْجَزُورُ،فَتُقْسَمُ عَشْرَ قِسَمٍ، ثُمَّ تُطْبَخُ، فَنَأْكُلُ لَحْمًا نَضِيجًا قَبْلَ مَغِيبِ الشَّمْسِ". مُتَّفقٌ عَلَيْهِ.

عن رافع بن خديج قال: كنا نصلي العصر مع رسول الله -صلى الله عليه وسلم-، ثم ينحر الجزور،فتقسم عشر قسم، ثم تطبخ، فنأكل لحما نضيجا قبل مغيب الشمس". متفق عليه.

حدیث ترجمہ

روایت ہے حضرت رافع ابن خدیج سے فرماتے ہیں کہ ہم عصر کی نماز رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ پڑھتے تھے پھر اونٹ ذبح کیاجاتاپھراس کے دس حصے کئے جاتے پھرپکایاجاتا ہم سورج ڈوبنے سے پہلے بھناگوشت کھالیتے ۱؎(مسلم،بخاری)

شرح حدیث

۱؎تجربہ شاہد ہے کہ اہلِ عرب جانورذبح کرنے اورگوشت بنانے میں بہت تیز وماہرہیں۔فقیر نے اپنی آنکھوں سے اس کا مشاہدہ کیا ہے۔ تو دومثل کے بعدعصر پڑھ کریہ سارے کام بخوبی ہوسکتے ہیں،خصوصًاگرمیوں میں کہ اس زمانہ میں وقت عصرقریبًا دوگھنٹہ ہوتا ہے،لہذا اس حدیث سے ایک مثل پرعصر پڑھنا ہرگز ثابت نہیں ہوتا،نیز جوان اونٹ کا گوشت جلدی گلتا ہے،اور بعض ماہر پکانے والے جلدی گلا لیتے ہیں،پاکستانی قصائی اورباورچی اتنے کام سارے دن میں نہیں کرسکتے۔

ماخذ و مراجع

کتاب: مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد: 1 , حدیث نمبر: 615