Main Icon

باب : جلدنمازپڑھنے کاباب - مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح - حدیث نمبر: 589

نماز کا بیان - جلد 1

حدیث مبارکہ

وَعَنْ أَنَسٍ قَالَ: كُنَّا إِذَا صَلَّيْنَا خَلْفَ النَّبِيِّ -صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ- بِالظَّهَائِرِ سَجَدْنَا عَلٰى ثِيَابِنَا اتَّقَاءَ الْحَرِّ. مُتَّفَقٌ عَلَيْهِ، وَلَفْظُهٗ لِلْبُخَارِيِّ.

وعن أنس قال: كنا إذا صلينا خلف النبي -صلى الله عليه وسلم- بالظهائر سجدنا على ثيابنا اتقاء الحر. متفق عليه، ولفظه للبخاري.

حدیث ترجمہ

روایت ہے حضرت انس سے فرماتے ہیں کہ جب ہم نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے پیچھے ظہرپڑھتے توگرمی سے بچنے کے لئے اپنے کپڑوں پرسجدہ کرتے تھے ۱؎(مسلم،بخاری)لفظ بخاری کے ہیں۔

شرح حدیث

۱∞؎یہ گرمی فرش کی ہوتی تھی نہ کہ وقت کی۔سرکارظہرٹھنڈی کرکے پڑھتے تھےمگر فرش تپاہوتا تھا جیسے کہ اب بھی حرمین شریفین میں دیکھاجاتاہے۔اس سے معلوم ہوا کہ نمازی اپنے پہنے ہوئے کپڑے پرضرورۃً سجدہ کرسکتا ہے،یہی امام صاحب کا قول ہے۔

ماخذ و مراجع

کتاب: مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد: 1 , حدیث نمبر: 589