Main Icon

باب : جلدنمازپڑھنے کاباب - مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح - حدیث نمبر: 606

نماز کا بیان - جلد 1

حدیث مبارکہ

وَعَنِ ابنِ عُمَرَ قَالَ: قَالَ رَسُوْلُ اللّٰهِ -صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ-: "الْوَقْتُ الأَوَّلُ مِنَ الصَّلَاةِ رِضْوَانُ اللّٰهِ، وَالْوَقْتُ الآخَرُ عَفْوُ اللّٰهِ". رَوَاهُ التِّرْمِذِيُّ.

وعن ابن عمر قال: قال رسول الله -صلى الله عليه وسلم-: "الوقت الأول من الصلاة رضوان الله، والوقت الآخر عفو الله". رواه الترمذي.

حدیث ترجمہ

روایت ہے حضرت ابن عمر سے فرماتے ہیں فرمایا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے نمازاول وقت میں اللہ کی خوشنودی ہے اورآخر وقت میں اللہ کی معافی ۱؎(ترمذی)

شرح حدیث

۱∞؎اول وقت سے وقت مستحب کا اول مرادہے اورآخروقت سے وقت مکروہ مراد ہے،یعنی وقت مستحب شروع ہوتے ہی نماز پڑھ لینا رضاالٰہی کا سبب ہے اوروقت مکروہ میں نماز پڑھنا تو چاہئے یہ تھا کہ سخت گناہ ہواور نماز قضا مانی جائے مگررب نے معافی دیدی۔ہماری اس تفسیر سے یہ حدیث اس حدیث کے خلاف نہیں کہ عشاء دیر سے پڑھو۔

ماخذ و مراجع

کتاب: مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد: 1 , حدیث نمبر: 606