Main Icon

باب : جلدنمازپڑھنے کاباب - مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح - حدیث نمبر: 619

نماز کا بیان - جلد 1

حدیث مبارکہ

وَعَنْ أُمِّ سَلَمَةَ قَالَتْ: كَانَ رَسُوْلُ اللّٰهِ -صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ- أَشَدَّ تَعْجِيلًا لِلظُّهْرِ مِنْكُمْ، وَأَنْتُمْ أَشَدُّ تَعْجِيْلًا لِلْعَصْرِ مِنْهُ. رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالتِّرْمِذِيُّ.

وعن أم سلمة قالت: كان رسول الله -صلى الله عليه وسلم- أشد تعجيلا للظهر منكم، وأنتم أشد تعجيلا للعصر منه. رواه أحمد والترمذي.

حدیث ترجمہ

روایت ہے حضرت ام سلمہ سے فرماتی ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم بمقابلہ تمہارے ظہرجلدی پڑھتے تھے اورتم عصرحضور سے جلدی پڑھتے ہو ۱؎(احمدوترمذی)

شرح حدیث

۱∞؎اس حدیث سے معلوم ہوا کہ عصرکی نمازوقت شروع ہوتے ہی نہ پڑھے کچھ دیرسے پڑھے۔اگرحضور وقت شروع ہوتے ہی پڑھاکرتے تو یہ حضرات اس سے پہلے کیسے پڑھ سکتے،لہذا یہ حدیث امام اعظم کی تاخیرعصر پر قوی دلیل ہے۔حضرت ام سلمہ ان سے فرمارہی ہیں کہ اگرتم سنت کی اتباع چاہتے ہوتوعصر دیرسے پڑھا کرو۔

ماخذ و مراجع

کتاب: مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد: 1 , حدیث نمبر: 619