Main Icon

باب : جلدنمازپڑھنے کاباب - مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح - حدیث نمبر: 596

نماز کا بیان - جلد 1

حدیث مبارکہ

وَعَنْ رَافِعِ بْنِ خَدِيجٍ قَالَ: كُنَّا نُصَلِّي الْمَغْرِبَ مَعَ رَسُولِ اللّٰهِ -صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ- فَيَنْصَرِف أَحَدُنَا وَإِنَّهُ لَيُبْصِرُ مَوَاقِعَ نَبْلِهٖ. مُتَّفَقٌ عَلَيْهِ.

وعن رافع بن خديج قال: كنا نصلي المغرب مع رسول الله -صلى الله عليه وسلم- فينصرف أحدنا وإنه ليبصر مواقع نبله. متفق عليه.

حدیث ترجمہ

روایت ہے حضرت رافع ابن خدیج سے فرماتے ہیں کہ ہم نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ نماز مغرب پڑھتے تھے تو ہم میں سے ایک اس وقت لوٹتا جب اپنے تیر گرنے کی جگہ کو دیکھ لیتا ۱؎(مسلم،بخاری)

شرح حدیث

۱∞؎یعنی مغرب سے فارغ ہوکراتنااجالاہوتا تھا کہ کمان سے پھینکا ہواتیرجہاں گرتانظر آتاتمام علماءکا اس پراتفاق ہے کہ نماز مغرب ہمیشہ اول وقت پڑھنی چاہئے۔

ماخذ و مراجع

کتاب: مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد: 1 , حدیث نمبر: 596