Main Icon

باب : جلدنمازپڑھنے کاباب - مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح - حدیث نمبر: 608

نماز کا بیان - جلد 1

حدیث مبارکہ

وَعَنْ عَائِشَةَ --رَضِيَ اللّٰهُ عَنْهَا- قَالَتْ: مَا صَلّٰى رَسُوْلُ اللّٰهِ -صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ- صَلَاةً لِوَقْتِهَا الآخِرِ مَرَّتَيْنِ حَتّٰى قَبَضَهُ اللّٰهُ تَعَالٰى. رَوَاهُ التِّرْمِذِيُّ.

وعن عائشة --رضي الله عنها- قالت: ما صلى رسول الله -صلى الله عليه وسلم- صلاة لوقتها الآخر مرتين حتى قبضه الله تعالى. رواه الترمذي.

حدیث ترجمہ

روایت ہے حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے فرماتی ہیں کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے کوئی نماز اس کے آخروقت میں دوباربھی نہ پڑھی حتی کہ رب نے آپ کو وفات دی ۱؎(مرقاۃ)

شرح حدیث

۱ ∞ ؎یہ حدیث بہت مشکل ہے،کیونکہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے بہت دفعہ بہت نمازیں آخر وقت میں پڑھیں،کیونکہ جبریل امین نے دوسرے دن ساری نمازیں حضورکو آخر وقت میں پڑھائیں،پھرکئی دفعہ خودحضورنے نماز کے اوقات بتانے کے لئے صحابۂ کرام کو ایک دن اول وقت نمازیں پڑھائیں،ایک دن آخروقت میں،غزوۂ خندق میں پانچ نمازیں قضاءکرکے پڑھیں،تعریس کی رات فجرکی نمازقضاءکرکے پڑھی،ایک دفعہ فجر کے بالکل آخروقت حضورصلی اللہ علیہ وسلم کی آنکھ کھلی،بہت جلدی میں نمازاداکی اورفرمایا کہ میں نے رب کوخواب میں دیکھا اس سے ہمکلامی میں مشغول تھا الخ ۔لہذا یہ حدیث واجب التاویل ہے۔یاتو یہ سارے واقعات ام المؤمنین کے علم میں نہ آئے یا سیکھنے سکھانے کے واقعات کا آ پ کا ذکر نہیں فرمارہی ہیں یا مطلب یہ ہے کہ میرے نکاح میں آنے کے بعد میرے گھرمیں حضورنے کوئی نماز آخر وقت نہ پڑھی،نیز یہ حدیث قوی بھی نہیں ہے۔چنانچہ ترمذی نے فرمایا کہ اس کی اسنادمتصل نہیں۔ محدث میرک فرماتے ہیں کہ اس حدیث میں تامّل ہے۔

ماخذ و مراجع

کتاب: مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد: 1 , حدیث نمبر: 608