Main Icon

باب: وضوء کی سنتیں - مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح - حدیث نمبر: 429

پاکی کی کتاب - جلد 1

حدیث مبارکہ

وَعَنْ أَبِيْ رَافِعٍ قَالَ: كَانَ رَسُوْلُ اللّٰهِ صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: إِذَا تَوَضَّأَ وُضُوْءَ الصَّلَاةِ حَرَّكَ خَاتَمَهٗ فِيْ أُصْبُعِهٖ. رَوَاهُمَا الدَّارَقُطْنِيْ. وَرَوٰى ابْنُ مَاجَهْ الأَخِيْرَ.

وعن أبي رافع قال: كان رسول الله صلى الله عليه وسلم: إذا توضأ وضوء الصلاة حرك خاتمه في أصبعه. رواهما الدارقطني. وروى ابن ماجه الأخير.

حدیث ترجمہ

روایت ہے حضرت ابو رافع سے فرماتے ہیں کہ جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نماز کے لیئے وضو کرتے تو اپنی انگلی کی انگوٹھی کو ہلاتے تھے ۱؎ان دونوں کو دارقطنی نے روایت کیا اور ابن ماجہ نے اخیرکو۔

شرح حدیث

۱∞؎انگوٹھی اگر تنگ ہو کہ بغیر ہلائے اس کے نیچے پانی نہ پہنچے تو وضو میں اس کا ہلانا فرض ہے اور اگر ڈھیلی ہو کہ بغیر ہلائے بھی نیچے پانی پہنچ جائے تو اس کا ہلانا مستحب ،یہ حدیث دونوں کو شامل ہے۔

ماخذ و مراجع

کتاب: مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد: 1 , حدیث نمبر: 429