Main Icon

باب: وضوء کی سنتیں - مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح - حدیث نمبر: 395

پاکی کی کتاب - جلد 1

حدیث مبارکہ

وَعَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: تَوَضَّأَ رَسُوْلُ اللّٰهِ صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَرَّةً مَرَّةً لَمْ يَزِدْ عَلٰى هٰذَا . رَوَاهُ الْبُخَارِيُّ

وعن عبد الله بن عباس قال: توضأ رسول الله صلى الله عليه وسلم مرة مرة لم يزد على هذا . رواه البخاري

حدیث ترجمہ

روایت ہے حضرت عبداللہ ابن عباس سے فرمایا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک ایک باروضو کیا اس پر زیادتی نہ فرمائی ۱؎(بخاری)

شرح حدیث

۱∞؎یعنی ہرعضو ایک بار دھویا اور اس وضو میں ایک بار پر زیادتی نہ کی۔یہ حدیث ان احادیث کے خلاف نہیں جن میں دویاتین بار دھونے کا ذکر ہےکیونکہ ایک یا دوبار دھونا بیان جواز کے لیے ہے۔اورتین بار دھونا بیان استحباب کے لئے۔یاپانی کم ہونے پر ایک دو باراعضاءدھوئے اورپانی کافی ہونے پرتین بار۔

ماخذ و مراجع

کتاب: مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد: 1 , حدیث نمبر: 395