Main Icon

باب: وضوء کی سنتیں - مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح - حدیث نمبر: 422

پاکی کی کتاب - جلد 1

حدیث مبارکہ

عَنْ ثَابِتِ بْنِ أَبِيْ صَفِيَّةَ قَالَ: قُلْتُ لِأَبِيْ جَعْفَرٍ هُوَ مُحَمَّدٌ الْبَاقِرُ حَدَّثَكَ جَابِرٌ: أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ تَوَضَّأَ مَرَّةً مَرَّةً وَمَرَّتَيْنِ مَرَّتَيْنِ وَثَلَاثًا ثَلَاثًا؟ قَالَ: نَعَمْ. رَوَاهُ التِّرْمِذِيُّ وَابْنُ مَاجَهْ.

عن ثابت بن أبي صفية قال: قلت لأبي جعفر هو محمد الباقر حدثك جابر: أن النبي صلى الله عليه وسلم توضأ مرة مرة ومرتين مرتين وثلاثا ثلاثا؟ قال: نعم. رواه الترمذي وابن ماجه.

حدیث ترجمہ

روایت ہے حضرت ثابت ابن ابی صفیہ سے ۱؎فرماتے ہیں کہ میں نے ابوجعفر سے جومحمدباقرہیں ۲؎عرض کیا آپ کوحضرت جابرنے خبردی کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک ایک بار دو دو بارتین تین بار وضو کیا فرمایا ہاں۳؎(ترمذی،ابن ماجہ)

شرح حدیث

۱∞؎ان کی کنیت ابو حمزہ ہے،یمنی ہیں،ازدی ہیں،محمد ابن علی باقر کے ہم نشین تھے۔مرقاۃ نے فرمایا کہ یہ کوفہ میں رہتے تھے،اور نہایت ضعیف اور بہت وہمی تھے،عقیدۃً رافضی تھے چھپے ہوئے۔لہذا یہ حدیث ضعیف۔
۲
؎آپ محمد ابن علی یعنی(زین العابدین)ابن حسین ابن علی ہیں۔رضوان اللہ علیہم۔لقب امام باقر یعنی علم کو چیرنے والے،کنیت ابو جعفر،مدینہ منورہ کے عظیم الشان فقیہ اور بڑے محدث ہیں۔امام زین العابدین،عبداللہ ابن عمر اور حضرت جابر سے بے شمار احادیث لی ہیں۔عظیم الشان تابعی ہیں،ولادت شریف ۵۶میں ہوئی،۶۳ سال عمر شریف پائی، ۱۱۸ ھمیں مدینہ منورہ میں وفات ہوئی،جنت البقیع میں مزار پر انوار ہے۔فقیر نے زیارت کی ہے۔
۳
؎حدیث لینے کے تین طریقے ہیں:ایک یہ کہ شاگرد پڑھے استاد سنے۔دوسرے یہ کہ استاد پڑھے شاگرد سنے۔تیسرے یہ کہ شاگرد حدیث کے الفاظ عرض کرکے پوچھے کہ کیا یہ حدیث آپ نے روایت کی ہے؟ استاد کہے ہاں،یہاں تیسری قسم کی روایت ہے۔مطلب یہ ہے کہ حضور نے وضوء کے اعضاءکبھی ایک ایک بار دھوئے،کبھی دو دو بار،کبھی تین تین بار۔

ماخذ و مراجع

کتاب: مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد: 1 , حدیث نمبر: 422