Main Icon

باب: وضوء کی سنتیں - مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح - حدیث نمبر: 412

پاکی کی کتاب - جلد 1

حدیث مبارکہ

وَعَنْ عَبْدِ ا للهِ بْنِ زَيْدٍ قَالَ: رَأَيْتُ رَسُوْلَ اللهِ صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَضْمَضَ وَاسْتَنْشَقَ مِنْ كَفٍّ وَاحِدَةٍ فَعَلَ ذٰلِكَ ثَلَاثًا. رَوَاهُ أَبُوْ دَاوُدَ وَالتِّرْمِذِيُّ

وعن عبد ا لله بن زيد قال: رأيت رسول الله صلى الله عليه وسلم مضمض واستنشق من كف واحدة فعل ذلك ثلاثا. رواه أبو داود والترمذي

حدیث ترجمہ

روایت ہے حضرت عبداللہ ابن زید سے ۱؎فرماتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو دیکھا کہ آپ نے ایک ہاتھ سے کلی کی اور ناک میں پانی لیا۲؎یہ تین بار کیا۔(ابوداؤد وترمذی)

شرح حدیث

۱∞؎آپ کانام عبداللہ ابن زیدابن عبد ربہ ہے،انصاری ہیں،خزرجی ہیں،بیعت عقبہ اور جنگ بدر وغیرہ تمام غزوات میں حضور صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ رہے،مسجد نبوی کی تعمیر کے بعد اھمیں آپ نے ہی خواب میں اذان دیکھی،آپ ہی کی عرض کی ہوئی اذان اسلام میں مروج ہے۔خود بھی صحابی ہیں اوروالدین بھی،چونسٹھ سال عمر پائی۔
۲
؎اس کے دومعنی ہوسکتے ہیں:ایک یہ کہ ہر چلو کے آدھے سے کلی کی اور آدھے سے ناک میں پانی لیاجیسا کہ مذہب شافعی ہے۔دوسرے یہ کہ حضورصلی اللہ علیہ وسلم نے کلی اورناک میں لپ سے نہ کئے جیسے کہ منہ دھوتے وقت بلکہ ایک ہاتھ سے کئے لہذا یہ حدیث حنفیوں کے خلاف نہیں۔

ماخذ و مراجع

کتاب: مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد: 1 , حدیث نمبر: 412