Main Icon

باب: وضوء کی سنتیں - مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح - حدیث نمبر: 409

پاکی کی کتاب - جلد 1

حدیث مبارکہ

وَعَنْ عُثْمَانَ رَضِيَ اللّٰهُ عَنْهُ: أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ يُخَلِّلُ لِحْيَتَهٗ. رَوَاهُ التِّرْمِذِيُّ والدَّارِمِيُّ

وعن عثمان رضي الله عنه: أن النبي صلى الله عليه وسلم كان يخلل لحيته. رواه الترمذي والدارمي

حدیث ترجمہ

روایت ہےحضرت عثمان رضی اللہ عنہ سے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم اپنی داڑھی مبارک کا خلال کرتے تھے ۱؎(ترمذی،دارمی)

شرح حدیث

۱∞؎یعنی اکثر نہ کہ ہمیشہ اس طرح کہ داہنے ہاتھ کی انگلیاں شریف ٹھوڑی کے نیچے سے داڑھی کی جڑ میں کنگھی کی طرح ڈال کر داڑھی کے نیچے لے جاتے تھے۔

ماخذ و مراجع

کتاب: مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد: 1 , حدیث نمبر: 409