Main Icon

باب: وضوء کی سنتیں - مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح - حدیث نمبر: 407

پاکی کی کتاب - جلد 1

حدیث مبارکہ

وَعَن الْمُسْتَوْرِدِ بْنِ شَدَّادٍ قَالَ: رَأَيْتُ رَسُوْلَ الله صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِذَا تَوَضَّأَ يَدْلُكُ أَصَابِعَ رِجْلَيْهِ بِخِنْصَرِهٖ. رَوَاهُ التِّرْمِذِيُّ وَأَبُوْ دَاوُدَ وَابْنُ مَاجَهْ

وعن المستورد بن شداد قال: رأيت رسول الله صلى الله عليه وسلم إذا توضأ يدلك أصابع رجليه بخنصره. رواه الترمذي وأبو داود وابن ماجه

حدیث ترجمہ

روایت ہے مستوردابن شداد سے ۱؎فرماتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو دیکھا کہ جب وضو کرتے تو اپنی چھنگلی سے پاؤں کی انگلیوں کا خلال کرتے ۲؎(ترمذی،ابوداؤد،ابن ماجہ)

شرح حدیث

۱∞؎آپ قرشی ہیں،قبیلہ بنی فہر سے ہیں،اولًا کوفہ میں،پھرمصرمیں قیام رہا،حضور کی وفات کے وقت آپ بچے تھے لیکن سمجھدار تھے اس لئے حضورصلی اللہ علیہ وسلم سے آپ کا سماع ثابت ہے۔
۲
؎یعنی بائیں ہاتھ کی چھنگلی سے اس طرح خلال کرتے کہ داہنے پاؤں کی چھنگلی سے شروع فرماتے اور بائیں پاؤں کی چھنگلی پر ختم فرما دیتے،یہ خلا ل ہمارے ہاں مستحب ہے،امام مالک کے نزدیک فرض۔لہذا کرنا چاہیئے تاکہ اختلاف سے بچ جائیں۔

ماخذ و مراجع

کتاب: مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد: 1 , حدیث نمبر: 407