Main Icon

باب: وضوء کی سنتیں - مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح - حدیث نمبر: 401

پاکی کی کتاب - جلد 1

حدیث مبارکہ

عَنْ أَبِيْ هُرَيْرَةَ قَالَ: قَالَ رَسُوْلُ اللّٰهِ صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: إِذَا لَبِسْتُمْ وَإِذَا تَوَضَّأْتُمْ فَابْدَؤُوْا بِأَيَامِنِكُمْ. رَوَاهُ أَحْمَدُ وَأَبُوْ دَاوُدَ

عن أبي هريرة قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: إذا لبستم وإذا توضأتم فابدؤوا بأيامنكم. رواه أحمد وأبو داود

حدیث ترجمہ

روایت ہے حضرت ابوہریرہ سے فرماتے ہیں فرمایا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے جب تم پہنو اور جب وضو کرو تو داہنے سے شروع کرو ۱؎(احمد،ابوداؤد)

شرح حدیث

۱؎پہننا کرتا،پائجامہ،جوتا ان سب کو شامل ہے۔اور وضو میں غسل وتیمم بھی داخل ہے۔اَیَامِنایمنکی جمع ہے جویمینیایمنسے بنا بمعنی برکت و مبارک۔چونکہ اسلام میں داہنا حصہ مبارک مانا گیا کہ قیامت میں نیکوں کے نامۂ اعمال بھی اسی ہاتھ میں ہوں گے اسی لئے اسےایمنیایمینکہتے ہیں۔یعنی جب کچھ پہنو تو داہنے ہاتھ پاؤں میں پہلے،بائیں میں بعد میں پہنو اور جب وضو یا غسل وتیمم کرو تو داہنی جانب سے شروع کرو مگر اتارنے میں اس کے برعکس۔

ماخذ و مراجع

کتاب: مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد: 1 , حدیث نمبر: 401