Main Icon

باب: وضوء کی سنتیں - مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح - حدیث نمبر: 397

پاکی کی کتاب - جلد 1

حدیث مبارکہ

وَعَنْ عُثْمَانَ رَضِيَ اللّٰهُ عَنْهُ أَنَّهُ تَوَضَّأَ بِالْمَقَاعِدِ فَقَالَ: أَلَا أُرِيْكُمْ وُضُوءَ رَسُوْلِ اللهِ صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ؟ فَتَوَضَّأَ ثَلَاثًا ثَلَاثًا. رَوَاهُ مُسْلِمٌ

وعن عثمان رضي الله عنه أنه توضأ بالمقاعد فقال: ألا أريكم وضوء رسول الله صلى الله عليه وسلم؟ فتوضأ ثلاثا ثلاثا. رواه مسلم

حدیث ترجمہ

روایت ہے حضرت عثمان رضی اللہ عنہ سے کہ آپ نے ادارے میں وضو کیا ۱؎تو فرمایا کیا میں تمہیں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا وضو نہ دکھاؤں آپ نے تین تین بار وضوکیا۲؎(مسلم)

شرح حدیث

۱∞؎مقاعدجمعمقعدکی ہے یعنی لوگوں کے بیٹھنے اورجمع ہونے کی جگہ جیسے بازار،کمیٹی،گھر یا ادارے اور چوپالیں وغیرہ۔صحابہ کرام تبلیغ کے لیے لوگوں کے مجمعوں میں جاتے اور انہیں احکام دین سکھاتے تھے۔
۲
؎معلوم ہوتا ہے کہ اس وقت آپ کو وضو کی حاجت نہ تھی صرف لوگوں کو سکھانے کے لئے انہیں دکھاکر وضو کیا۔اور ظاہر یہ ہے کہ دھونے والے اعضاءتین بار دھوئے لیکن مسح ایک ہی بار کیا،تین تین باراعضاء کا دھونا عام طور پر تھا،ایک یا دوبارانہیں دھونا کبھی کبھی وہ بھی بیان جواز کے لیے۔لہذا یہ حدیث نہ دیگر احادیث سے متعارض ہے نہ ہمارے خلاف۔

ماخذ و مراجع

کتاب: مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد: 1 , حدیث نمبر: 397