Main Icon

باب : فقیروں کی بزرگی کا بیان ۱؎ اور نبی صلی الله علیہ و سلم کی زندگی شریف کیسی تھی ۲؎ - مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح - حدیث نمبر: 5255

دل کو نرم کردینے والی باتوں کا بیان - جلد 7

حدیث مبارکہ

وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ: أَنَّهُ أَصَابَهُمْ جُوعٌ، فَأَعْطَاهُمْ رَسُول اللَّهِ -صلى اللَّه عليه وسلم- تَمْرَةً تَمْرَةً. رَوَاهُ التِّرْمِذِيُّ.

وعن أبي هريرة: أنه أصابهم جوع، فأعطاهم رسول الله -صلى الله عليه وسلم- تمرة تمرة. رواه الترمذي.

حدیث ترجمہ

روایت ہے حضرت ابوہریرہ سے کہ انہیں بھوک نے گھیر لیا ۱؎تو انہیں رسول الله صلی الله علیہ وسلم نے ایک ایک چھوہارا دیا ۲؎(ترمذی)

شرح حدیث

۱∞؎یہ واقعہ غزوہ تبوک کا ہے یا کسی اور غزوہ کا جس میں سفر بہت دراز تھا۔والله ورسولہ اعلم!۲؎کہ چوبیس گھنٹے میں ایک چھوہارا کھا کر گزارہ کریں یہ غذا اور دراز سفر پھر اس پر جہاد وہ حضرات قوت قدسیہ سے ہی جہاد کرتے ہوں گے انسانی طاقت سے یہ بات باہر ہے۔مرقات نے یہاں فرمایا کہ حضور صلی الله علیہ وسلم ان صفہ والوں کو کبھی ایک ایک کھجور ہی عطا فرماتے تھے اور یہ حضرات اسی پر دن رات نکال لیتے تھے اور علم سیکھنے میں مشغول رہتے تھے۔

ماخذ و مراجع

کتاب: مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد: 7 , حدیث نمبر: 5255