Main Icon

باب : فقیروں کی بزرگی کا بیان ۱؎ اور نبی صلی الله علیہ و سلم کی زندگی شریف کیسی تھی ۲؎ - مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح - حدیث نمبر: 5250

دل کو نرم کردینے والی باتوں کا بیان - جلد 7

حدیث مبارکہ

وَعَن قَتَادَة بْنِ النُّعْمَانِ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ -صلى اللَّه عليه وسلم- قَالَ: "إِذَا أَحَبَّ اللَّهُ عَبْدًا حَمَاهُ الدُّنْيَا كَمَا يَظَلُّ أَحَدُكُمْ يَحْمِي سَقِيمَهُ الْمَاءَ". رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالتِّرْمِذِيُّ.

وعن قتادة بن النعمان أن رسول الله -صلى الله عليه وسلم- قال: "إذا أحب الله عبدا حماه الدنيا كما يظل أحدكم يحمي سقيمه الماء". رواه أحمد والترمذي.

حدیث ترجمہ

روایت ہے حضرت قتادہ ابن نعمان سے ۱؎کہ رسول الله صلی الله علیہ وسلم نے فرمایا کہ جب اکسی بندے سے محبت کرتا ہے تو دنیا سے بچالیتا ہے ۲؎جیسے تم میں سے کوئی اپنے بیمار کو پانی سے بچاتا ہے۳؎(احمد،ترمذی)

شرح حدیث

۱∞؎آپ بدری صحابی ہیں،حضرت ابو سعید خدری کے ماں شریکے بھائی انصاری ہیں،بیعت عقبہ اور غزوات میں شریک رہے ،پینسٹھ سال عمر پائی، ۲۳ھ؁ تئیس میں وفات پائی ،آپ افضل صحابہ میں سے ہیں۔(مرقات)
۲
؎اس طرح کہ اس کے دل کو دنیا کی محبت اور غفلت سے محفوظ رکھتا ہے اگرچہ لاکھوں روپیہ کا مالک ہو مگر دل یار سے لگا رہتا ہے، یہ مطلب نہیں کہ اسے کبھی ا میر نہیں کرتا،حضرت سلیمان علیہ السلام اور عثمان غنی بڑے مالدار تھے مگر دنیا کی محبت سے محفوظ تھے وہ دنیا میں تھے دنیا ان میں نہ تھی۔
۳
؎یہاں بیمار سے استسقاء کی بیماری والا مراد ہے اسے پانی سے بچایا جاتا ہے،اس کے پیٹ میں پانی نہیں پہنچنے دیا جاتا،یوں ہی الله تعالٰی مؤمن کے دل میں دنیا کی محبت نہیں پہنچنے دیتا،مؤمن کا دل تو صرف تجلی گاہ رب العالمین ہے۔

ماخذ و مراجع

کتاب: مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد: 7 , حدیث نمبر: 5250