Main Icon

باب :مدینہ منورہ کا حرم اللّٰہ اسے محفوظ رکھے - مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح - حدیث نمبر: 2752

کتاب ارکان حج - جلد 4

حدیث مبارکہ

وَعَنْ جَرِيرِ بْنِ عَبْدِ اللّٰهِ عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: " إِنَّ اللّٰهَ أَوْحٰى إِلَيَّ: أَيَّ هَؤُلَاءِ الثَّلَاثَةِ نَزَلْتَ فَهِيَ دَارُ هِجْرَتِكَ الْمَدِينَةِ أَوِ الْبَحْرَيْنِ أَوْ قِنَّسْرِينَ ". رَوَاهُ التِّرْمِذِيُّ

وعن جرير بن عبد الله عن النبي صلى الله عليه وسلم قال: " إن الله أوحى إلي: أي هؤلاء الثلاثة نزلت فهي دار هجرتك المدينة أو البحرين أو قنسرين ". رواه الترمذي

حدیث ترجمہ

روایت ہے حضرت جریر ابن عبداللّٰه سے وہ نبی کریم صلی اللّٰہ علیہ و سلم سے راوی فرمایا کہ اللّٰه تعالٰی نے مجھے وحی فرمائی ان تینوں بستیوں میں سے جہاں ۱؎بھی آپ قیام فرمائیں وہ ہی آپ کا مقام ہجرت ہے مدینہ منورہ یا بحرین یا قنسرین۲؎(ترمذی)

شرح حدیث

۱∞؎لفظاَیَّ ھٰؤلَاءِفعل پوشیدہ سے منسوب ہے جس کی تفسیر آگےنزلتکررہا ہے۔اوحٰیسے مراد وحی خفی ہے جو قرآن شریف میں موجود نہیں۔
۲
؎حق یہ ہے کہ پہلے رب تعالٰی نے حضور صلی اللّٰہ علیہ و سلم کو اختیار دیا کہ ان تین شہروں میں سے جہاں چاہیں ہجرت فرمادیں،پھر مدینہ پاک کو معین فرمادیا لہذا یہ حدیث ان احادیث کے خلاف نہیں جن میں فرمایا گیا کہ مجھے خواب میں مدینہ دکھایا گیا اور فرمایا گیا کہ آپ کا دار الہجرت یہ ہے۔مدینہ پاک حجاز کا شہر ہے،بحرین ایک شہر کا نام بھی ہے اور علاقہ کا بھی جو عمان کے قریب ہے،قنسرین شام کا ایک مشہور شہر ہے۔

ماخذ و مراجع

کتاب: مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد: 4 , حدیث نمبر: 2752