Main Icon

باب :مدینہ منورہ کا حرم اللّٰہ اسے محفوظ رکھے - مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح - حدیث نمبر: 2735

کتاب ارکان حج - جلد 4

حدیث مبارکہ

وَعَنْ عَبْدِ اللّٰهِ بْنِ عُمَرَ فِي رُؤْيَا النَّبِيِّ صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي الْمَدِينَةِ: " رَأَيْتُ امْرَأَةً سَوْدَاءَ ثَائِرَةَ الرَّأْسِ خَرَجَتْ مِنَ الْمَدِينَةِ حَتّٰى نَزَلَتْ مَهْيَعَةَ فَتَأَوَّلْتُهَا: أَنَّ وَبَاءَ الْمَدِينَةِ نُقِلَ إِلٰى مَهْيَعَةَ وَهِيَ الْجُحْفَةُ ". رَوَاهُ البُخَارِيُّ

وعن عبد الله بن عمر في رؤيا النبي صلى الله عليه وسلم في المدينة: " رأيت امرأة سوداء ثائرة الرأس خرجت من المدينة حتى نزلت مهيعة فتأولتها: أن وباء المدينة نقل إلى مهيعة وهي الجحفة ". رواه البخاري

حدیث ترجمہ

روایت ہے حضرت عبداللّٰه ابن عمر سے نبی کریم صلی اللّٰہ علیہ و سلم کی خواب کے متعلق جو مدینہ کے بارے میں دیکھی ۱؎فرمایا میں نے ایک کالی بال بکھیرے عورت دیکھی کہ مدینہ سے نکلی حتی کہ مہیعہ ہی اتر گئی ۲؎ہم نے اس کی تعبیر یہ کی کہ مدینہ منورہ کی وباء مہیعہ کی طرف منتقل ہوگئی،مہیعہ حجفہ کا نام ہے ۳؎(بخاری)

شرح حدیث

۱∞؎یعنی حضرت ابن عمر نے حضور کی خواب کا ایک بڑا واقعہ بیان کیا جس میں الفاظ یہ بھی ہیں جو یہاں منقول ہیں۔
۲
؎مہیعہکے معنے ہیں وسیع زمین یا فراخ بستی جب سیلابوں نے اس بستی کو برباد کردیا تو اس کا نام حجفہ ہوگیا،یعنی کٹی ہوئی زمین۔ (مرقات)غالبًا یہ خواب اس دعا شریف کے بعد دیکھی ہوگی جو پہلے گزری۔
۳
؎یہاں وباء سے مراد طاعون،ہیضہ وغیرہ وبائی بیماریاں نہیں بلکہ خرابی آب و ہوا کی بنا پر عام بیماریاں مراد ہیں لہذا اس حدیث پر یہ اعتراض نہیں کہ جہاں وباء ہو وہاں جانا منع ہے،پھر حضور انور صلی اللّٰہ علیہ و سلم ہجرت فرما کر مدینہ منورہ کیوں تشریف لائے ؟ یہاں مرقات نے فرمایا کہ اب حجفہ کا یہ حال ہے کہ وہاں ایک مقام غدیر خمّہ ہے وہاں کوئی شخص بلوغ تک زندہ نہیں رہتا،اس سے پہلے ہی بیماریوں کا شکار ہوکر ہلاک ہوجاتا ہے لہذا اب وہ جگہ ویران ہے۔اس سے معلوم ہوا کہ جیسے کفار کی بستیوں پر بمباری و تیراندازی کرسکتے ہیں ایسے ہی وہاں کے لیے بیماری کی بددعا بھی کر سکتے ہیں لہذا حدیث پر یہ اعتراض نہیں کہ حضور انور صلی اللّٰہ علیہ و سلم نے اپنے مدینہ کی وباء دوسروں پر کیوں منتقل فرمادی۔

ماخذ و مراجع

کتاب: مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد: 4 , حدیث نمبر: 2735