Main Icon

باب:قریش کے فضائل اور قبائل کے ذکر کا بیان - مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح - حدیث نمبر: 6000

فضائل کا بیان - جلد 8

حدیث مبارکہ

وَعَنْ أُمِّ الْحَرِيرِ مَوْلَاةِ طَلْحَةَ بْنِ مَالِكٍ قَالَتْ: سَمِعْتُ مَوْلَايَ يَقُولَ:قَالَ رَسُولُ اللّٰهِ صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُول:«مِنِ اقْتِرَابِ السَّاعَةِ هَلَاكُ الْعَرَبِ»رَوَاهُ التِّرْمِذِيُّ

وعن أم الحرير مولاة طلحة بن مالك قالت: سمعت مولاي يقول:قال رسول الله صلى الله عليه وسلم يقول:«من اقتراب الساعة هلاك العرب»رواه الترمذي

حدیث ترجمہ

روایت ہے ام جریر سے جو طلحہ ابن مالک کی لونڈی ہیں فرماتی ہیں کہ میں نے اپنے مولا کو کہتے سنا کہ فرمایا رسول الله صلی الله علیہ وسلم نے کہ قیامت کا نزدیک ہونا عرب کی ہلاکت ہے ۱؎(ترمذی)

شرح حدیث

۱∞؎اس سے معلوم ہوا کہ تمام ملکوں سے آخر میں ملک عرب فنا ہوگا اس کے بعد قیامت ہی ہے،یہ جگہ دنیا کا تعویذ ہے کیوں نہ ہو کہ یہ جگہ حضور کی ہے اور حرمین شریفین ہے جو دنیا کا مرکز ہیں مرکز سے دائرہ کی بقاء ہے۔

ماخذ و مراجع

کتاب: مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد: 8 , حدیث نمبر: 6000