Main Icon

باب:قریش کے فضائل اور قبائل کے ذکر کا بیان - مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح - حدیث نمبر: 5995

فضائل کا بیان - جلد 8

حدیث مبارکہ

وَعَنْ جَابِرٍ قَالَ: قَالُوا: يَا رَسُولَ اللّٰهِ أَحْرَقَتْنَا نِبَالُ ثَقِيفٍ فَادْعُ اللّٰهَ عَلَيْهِمْ. قَالَ: «اللّٰهُمَّ اهْدِ ثَقِيْفًا» . رَوَاهُ التِّرْمِذِيُّ

وعن جابر قال: قالوا: يا رسول الله أحرقتنا نبال ثقيف فادع الله عليهم. قال: «اللهم اهد ثقيفا» . رواه الترمذي

حدیث ترجمہ

روایت ہے حضرت جابر سے فرماتے ہیں لوگوں نے عرض کیا یارسول الله ہم کو ثقیف کے تیروں نے جلا ڈالا۱؎حضور ان پر بد دعا کریں فرمایا الٰہی ثقیف کو ہدایت دے ۲؎(ترمذی)

شرح حدیث

۱∞؎یہ عرض ومعروض غزوہ طائف میں ہوئی جبکہ مسلمانوں کو بنی ثقیف سے بہت تکلیف پہنچی۔(مرقات)صحابہ نے عرض کیا تھا کہ ان کی ہلاکت کی دعافرمادیں۔
۲
؎چنانچہ حضور کی دعا سے سارے ثقفی لوگ ایمان لائے یہ ہے شان رحمۃ للعالمین۔

ماخذ و مراجع

کتاب: مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد: 8 , حدیث نمبر: 5995