Main Icon

باب:قریش کے فضائل اور قبائل کے ذکر کا بیان - مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح - حدیث نمبر: 5980

فضائل کا بیان - جلد 8

حدیث مبارکہ

وَعَنْ جَابِرٍ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: «النَّاسُ تَبَعٌ لِقُرَيْشٍ فِي الْخَيْرِ وَالشَّرِّ» . رَوَاهُ مُسْلِمٌ

وعن جابر أن النبي صلى الله عليه وسلم قال: «الناس تبع لقريش في الخير والشر» . رواه مسلم

حدیث ترجمہ

روایت ہے حضرت جابر سے کہ نبی صلی الله علیہ وسلم نے فرمایا کہ لوگ بھلائی برائی میں قریش کے تابع ہیں ۱؎(مسلم)

شرح حدیث

۱∞؎خیر سے مراد اسلام اور شر سے مراد ہے کفر یعنی قریش دوسرے کفار کے سردار تھے اور مؤمنین قریش دوسرے مؤمنوں کے سردار ہیں،یہ مضمون بہت طرح سے احادیث میں وارد ہے۔احمد نے حضرت علی سے مرفوعًا روایت کی کہ اگر میں جنت کی زنجیر کھولوں تو پہلے بنی ہاشم کو وہاں داخل کروں۔(مرقات)معلوم ہوا کہ خاندانی بزرگیاں قابل قبول ہیں،رب نے بنی اسرائیل سے فرمایا:"وَاَنِّیۡ فَضَّلْتُکُمْ عَلَی الْعٰلَمِیۡنَ

ماخذ و مراجع

کتاب: مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد: 8 , حدیث نمبر: 5980