Main Icon

باب:قریش کے فضائل اور قبائل کے ذکر کا بیان - مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح - حدیث نمبر: 5988

فضائل کا بیان - جلد 8

حدیث مبارکہ

عَنْ سَعْدٍ عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: «مَنْ يُرِدْ هَوَانَ قُرَيْشٍ أَهَانَهُ اللهُ» رَوَاهُ التِّرْمِذِيُّ

عن سعد عن النبي صلى الله عليه وسلم قال: «من يرد هوان قريش أهانه الله» رواه الترمذي

حدیث ترجمہ

روایت ہے حضرت سعد سے وہ نبی صلی الله علیہ وسلم سے راوی فرمایا کہ جو قریش کو ذلیل کرنا چاہے گا خدا اسے ذلیل کرے گا ۱؎(ترمذی)

شرح حدیث

۱∞؎جو شخص قریشی خاندان کو ذلیل کرے وہ دنیا و آخرت میں یا فقط آخرت میں ذلیل و رسوا کیا جاوے گا اور جو قریش کو اس لیے ذلیل جانے کہ یہ رسول الله صلی الله علیہ وسلم کی قوم ہے تو وہ کافر ہے،اگر کسی قرشی سے ذاتی جھگڑا ہوجائے تو وہ دوسری بات ہے۔

ماخذ و مراجع

کتاب: مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد: 8 , حدیث نمبر: 5988