Main Icon

باب:فتنوں کا بیان - مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح - حدیث نمبر: 5402

فتنوں کا بیان - جلد 7

حدیث مبارکہ

وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ -صلى اللَّه عليه وسلم- قَالَ: "سَتَكُونُ فِتْنَةٌ صَمَّاءُ بَكْمَاءُ عَمْيَاءُ، مَنْ أَشْرَفَ لَهَا اسْتَشْرَفَتْ لَهُ، وَإِشْرَافُ اللِّسَانِ فِيهَا كَوُقُوعِ السَّيْفِ". رَوَاهُ أَبُو دَاوُدَ.

وعن أبي هريرة أن رسول الله -صلى الله عليه وسلم- قال: "ستكون فتنة صماء بكماء عمياء، من أشرف لها استشرفت له، وإشراف اللسان فيها كوقوع السيف". رواه أبو داود.

حدیث ترجمہ

روایت ہے حضرت ابوہریرہ سے کہ رسول الله صلی الله علیہ و سلم نے فرمایا عنقریب بہرے گونگے اندھے فتنے ہوں گے ۱؎جو انہیں اچک کر دیکھے گا اسے اچک لیں گے۲؎اور ان میں زبان چلانا تلوار چلانے کی طرح ہوگا۳؎(ابوداؤد)

شرح حدیث

۱∞؎یعنی ایسے فتنے ہوں گے جن میں حق نظر نہ آوے گا،لوگ حیران ہوں گے کہ ہم کیا کریں اور کہاں جائیں انہیں کچھ سوجھے گا نہیں، لوگ حق بولیں گے نہیں حق دیکھیں گے نہیں لہذا لو گ اندھے بہرے گونگے ہوجائیں گے،چونکہ اس کا سبب وہ فتنے ہوں گے لہذا فتنوں کو بہرا گونگا اندھا فرما دیا گیا۔
۲
؎یعنی ان فتنوں کے قریب جائے گا تماشائی بن کر دیکھنے کی کوشش کرے گا وہ فتنہ میں پڑ جائے گا لہذا اس وقت فتنوں سے دور رہو۔
۳
؎اس کا مطلب ابھی بیان ہوچکا کہ اس فتنہ میں کسی کی حمایت میں بولنا سخت فتنہ کا سبب ہوگا۔

ماخذ و مراجع

کتاب: مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد: 7 , حدیث نمبر: 5402